ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  ریاست بھر میں پانچ دنوں تک بینکوں کا کاروبار بند رہے گا

 ریاست بھر میں پانچ دنوں تک بینکوں کا کاروبار بند رہے گا

Thu, 20 Dec 2018 21:30:56    S.O. News Service

بنگلورو،20؍دسمبر(ایس او نیوز) کل سے ریاست بھر میں بینکنگ خدمات پانچ دنوں تک متاثر رہیں گی۔ کل بینک افسرس یونین کی طرف سے مختلف مطالبات پر زور دینے ملک گیر ہڑتال کی جارہی ہے۔ جس کے سبب ملک بھر کا بینکنگ نظام معطل رہے گا۔ 22 دسمبر کو چوتھا سنیچر ہونے کے سبب بینکوں کو از خود چھٹی مل جائے گی۔ 23دسمبر اتوار کا دن ہوگا۔ درمیان پیر کے ایک دن حالانکہ بینک کام کریں گے، جبکہ 25دسمبر کو کرسمس کی چھٹی رہے گی، اس کے اگلے دن اگر بینکوں کی خدمات بحال ہونے کی توقع ہے تو وہ بھی خام خیالی ہوگی، کیونکہ بینکنگ ملازمین کے فیڈریشن نے 26دسمبر کو ہڑتال کافیصلہ کیا ہے اس لحاظ سے رواں ہفتے کا آخری اور اگلے ہفتے کا پہلا حصہ مکمل طور پر چھٹیوں کی نظر ہوجائے گا۔ 


Share: